Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا اشارہ پہلے ہی دے چکا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا جس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر بات چیت ہو گی، ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے حکمت عملی بنانے کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہو گی، صحت اور حفاظت پر سمجھوتہ نہ کر کے ہی سیریز پر بات ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ابھی حالات بہت خراب ہیں، 15 مئی کو انگلش بورڈ سے تفصیلی بات ہو گی تاہم ٹیلی کانفرنس میں دورہ انگلینڈ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو گا اور دورے میں میچز بڑھانے کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔