Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے شاداب خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ انھوں نے نو میچوں میں 263 رنز اسکور کیے اور ایونٹ کے پانچویں ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بولنگ کرتے ہوئے وہ آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔
شاداب خان نے اپنی ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ تو کیا لیکن دیگر کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پلے آف مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔
اپنے ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ شاداب خان جس طرح کرکٹ کو سمجھتے ہیں اور فیصلے لیتے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پیدائشی کپتان ہیں۔
پاکستان ٹیم کے سابق کوچ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اب کپتان بنایا گیا ہے، امید ہے ان کی قیادت میں ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی مگر میری نظر میں شاداب خان ہی اصل لیڈر ہے۔