Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران دنیا کے کئی بیٹسمین پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے خوف کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اب بنگلہ دیش کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے بھی شعیب اختر سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں تمیم اقبال نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں 150 کی اسپیڈ سے گیند کرنے والے کئی بولرز کھیلے مگر میں شعیب اختر کو کھیلتے ہوئے خوفزدہ ہوا۔
انھوں نے کہا کہ 2007 میں کینیا میں چار ملکی سیریز کے دوران شعیب اختر سے سامنا ہوا تو ایسا لگا کہ وہ مجھے آج قتل کر دیں گے۔ اس سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا ایک مرتبہ آمنا سامنا ہوا جس میں پاکستان نے باآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں تمیم اقبال صرف ایک رن بنا کر شعیب اختر کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔