Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے نوجوان بولرز کو نصیحت کی ہے کہ اچھا بولر بننے کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے بجائے فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ دیں۔ ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اس وقت کرکٹ بہت زیادہ ہو رہی ہے جس نے سب کچھ تبدیل کر دیا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کوئی بولر نہیں بنتا، جب ہم کھیلا کرتے تھے تو چھ ماہ ہم پاکستان ٹیم سے کھیلتے تھے اور چھ ماہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلا کرتے تھے جس سے ہماری بولنگ میں نکھار آتا تھا۔
سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ میں نے آج کے بولرز کو دیکھا ہے کہ وہ اپنی پوری قوت کے ساتھ بھاگ کر پوری جان سے گیند کرواتے ہیں اور وہی کرتے رہتے ہیں جس سے بیٹسمین کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹسمین کو پریشان کرنے کے لیے آپ کو ورائٹی کی ضرورت ہے تا کہ بیٹسمین اگلی گیند کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہو۔