Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈریم پئیر مہم میں مقبول وکٹ کیپر منتخب کرنے کی باری آئی تو چھ لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے اس مہم میں حصہ لیا۔ مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے آٹھ موجودہ اور سابق وکٹ کیپرز شامل تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کو فیورٹ وکٹ کیپر قرار دیا جبکہ معین خان کا دوسرا اور سرفراز احمد کا تیسرا نمبر رہا۔
وکٹ کیپر سے قبل اوپنرز، مڈل آرڈرز بیٹسمینوں، فاسٹ بولرز، اسپنرز اور آل راؤنڈرز کی جوڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ یاد رہے اوپنرز میں سعید انور اور عامر سہیل جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمینوں میں یونس خان اور محمد یوسف کا انتخاب ہوا تھا۔ فاسٹ بولرز میں وسیم اکرم اور وقار یونس، اسپنرز میں عبدالقادر اور ثقلین مشتاق جبکہ آل راؤنڈرز میں عمران خان اور شاہد آفریدی مقبول رہے۔