Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے علاوہ غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ اس حوالے سے سریش رائنا نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
سریش رائنا کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ میں نہیں ہے انہیں لیگز کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیے، میرے سمیت یوسف پٹھان، روبن اتھاپا اور کئی باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو غیرملکی لیگز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے البتہ کچھ پلیئرز کے پاس آئی پی ایل کے کنٹریکٹ بھی نہیں ہیں، اگر بھارتی کرکٹ بورڈ پلیئرز کو لیگز کھیلنے کی اجازت دیتا ہے تو اس سے کھلاڑی انٹرنیشنل معیار کی کرکٹ کھیل کر ٹیم میں واپسی بھی کر سکتے ہیں کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار لیگز کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
بھارتی بیٹسمین نے مزید کہا کہ 30 سے 40 ایسے کھلاڑی ہیں جو غیرملکی لیگز میں کھیل سکتے ہیں، اس سے کھلاڑیوں کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا اور بھارتی کرکٹ میں بھی بہتری آئے گی۔