Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جارح مزاج سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی کرکٹ کے میدانوں میں بھارتی کھلاڑیوں سے کئی مرتبہ چھڑپ ہوئی۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی شعیب اختر کی کچھ بھارتی کرکٹرز سے زیادہ نہیں بنتی۔ اکثر سوشل میڈیا یا مختلف ٹیلی ویژن پروگرامز میں وہ ایک دوسرے پر جملے کستے رہتے ہیں۔
حال ہی میں شعیب اختر نے سابق بھارتی بیٹسمین گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کرکٹرز کو نہیں معلوم کے ٹیلی ویژن پر کس طرح بات کی جاتی ہے اس لیے وہ اپنی گفتگو میں نامناسب جملوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ اچھے انسان ہیں لیکن وہ جب کسی ٹیلی ویژن پروگرام میں بیٹھے ہوتے ہیں تو ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ بول دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا میرا انداز گفتگو یہ نہیں ہے، میں اس طرح کی خراب زبان کا استعمال نہیں کرتا کیونکہ بچے بھی ٹی وی پر پروگرام دیکھ رہے ہوتے ہیں۔