بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانچی ارون دھومل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آمدنی میں ہونے والے بڑے نقصان کا تخمینہ لگا رہا ہے، اگر اس سال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) نہیں کھیلی جاتی تو 40 ارب روپے کے قریب نقصان ہو سکتا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ بھی دیگر بورڈز کی طرح فوراََ کرکٹ بحالی کی کوششیں کر رہا ہے لیکن اس معاملے پر انہیں حکومت کے احکامات ماننا پڑ رہے ہیں۔ ارون دھومل نے کہا کہ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اس سال آئی پی ایل ہو گی۔
ارون دھومل نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ وہ آخری چیز ہو گی ہو ہمیں اپنی طرف سے کرنا پڑے گی اس لیے ہم اندازہ لگا رہے ہیں کہ ہمیں کتنا مالی نقصان برداشت کرنا ہو گا، جب تک اس حوالے سے حتمی رپورٹ تیار نہیں ہو جاتی اس وقت تک کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی ہمارے ایجنڈے میں آخر پر ہے۔