پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے قومی بیٹسمین عمر اکمل کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی پر طویل عرصے کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔ مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس وقت عمر اکمل کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔ عمر اکمل نے 2017 میں مکی آرتھر پر الزام لگایا گیا تھا انہوں نے انضمام الحق کی موجودگی میں میرے ساتھ بدتمیزی کی۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والے واقعہ کے دوران عمر اکمل بہت متکبر تھے، وہ اس دن ہمارے فٹنس ٹرینر گرانٹ لیوڈن کے پاس گئے اور ان سے فٹنس پروگرام مانگنے لگے جبکہ ماضی میں انہیں چھ یا سات فٹنس پروگرام دیئے جا چکے تھے۔ مکی آرتھر کے مطابق اس کے بعد وہ گرانٹ فلاور کے پاس بیٹنگ ٹِپس کے لیے گئے تو میں نے انہیں کہا کہ اکیڈمی میں ہماری سہولیات استعمال کرنے سے پہلے آپ کو فٹنس بہتر کرنا ہو گی اور رنز اسکور کرنے ہوں گے۔