Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اسپورٹس کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بجائے اب بھی ملتوی ہو رہی ہیں۔ اس وبا کے اثرات کے باعث آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کا ایونٹ ملتوی کر دیا ہے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز ایونٹ 3 سے 19 جولائی کے درمیان سری لنکا میں منعقد ہونا تھا۔
کوالیفائر میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی۔ یورپین کوالیفائرز ایونٹ 24 جولائی سے ڈنمارک میں کھیلا جانا تھا۔ آئی سی سی نے ایونٹس سفری پابندیوں اورعالمی ادارہ صحت کے خدشات کے باعث ملتوی کیا۔
ملتوی کیے گئے ایونٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ایونٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان ہو گا۔