Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل امپائرز کا تصور 92-1991 میں شروع ہوا اور 1994 میں آئی سی سی نے انٹرنیشنل امپائرز کا پینل مقرر کیا تھا۔ اس جدوجہد کے پیچھے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے جس کا اعتراف ویسٹ انڈیز کے سابق بولر مائیکل ہولڈنگ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ 1991 میں نیوٹرل امپائرز کا تصور سامنے آیا مگر اس سے کئی سال قبل عمران خان یہ کوششیں کر رہے تھے، وہ بضد تھے کہ کرکٹ میں نیوٹرل امپائرز ہونے چاہیئں، آخر میں آئی سی سی کو احساس ہوا اور اس نے ایک آزاد پینل تشکیل دیا۔
مائیکل ہولڈنگ کے مطابق یہ کرکٹ میں ایک بہت بہترین اضافہ تھا اور اس کا کریڈٹ میں عمران خان کو دوں گا، وہ چاہتے تھے کہ کوئی پاکستان آ کر یا ہم باہر جا کر امپائرز سے متعلق کوئی شکایت نہ کریں۔