پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے اور موجودہ نسل کو ان کے ساتھ جوڑنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ڈریم پئیر مہم کا سلسلہ شروع کیا جو کپتان اور نائب کپتان کے انتخاب کے ساتھ ہی مکمل ہو گیا ہے۔ کپتان عمران خان اور نائب کپتان جاوید میانداد کی جوڑی نے سب کو مات دے دی۔
عمران خان نے اپنی قیادت میں پاکستان کو 1992 کے ورلڈکپ میں کامیابی دلائی تھی جبکہ اس وقت ان کے نائب جاوید میانداد تھے۔ عمران خان نے 48 ٹیسٹ میچوں میں بھی پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔
ڈریم پیئر مہم میں اوپنرز کیلئے سعید انور-عامر سہیل، مڈل آرڈر بیٹسمینوں میں محمد یوسف-یونس خان، وکٹ کیپر میں راشد لطیف، آل راؤنڈرز میں عمران خان-شاہد آفریدی، فاسٹ بولرز میں وسیم اکرم-وقار یونس اور اسپنرز میں عبدالقادر-ثقلین مشتاق مقبول ترین قرار پائے تھے۔