Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلسٹر کُک نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے پانچ آل ٹائم بہترین بیٹسمینوں کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے سب سے پہلے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شامل کیا۔
ایلسٹر کُک کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی وہ کھلاڑی بن چکے ہیں کہ ان کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بیٹسمینوں میں کیا جا سکتا ہے اور وہ تینوں فارمیٹس میں رنز کے انبار لگا رہے ہیں۔
ایلسٹر کُک نے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں برائن لارا کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ 2004 میں ایم سی سی کی ٹیم کا حصہ تھا جس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کھیلا، اس ٹیم کا بولنگ اٹیک بہت مضبوط تھا، برائن لارا نے کھانے اور چائے کے وقفے کے دوران ہی اس بولنگ اٹیک کیخلاف سنچری اسکور کر دی تھی اور اس دن سے وہ میرے فیورٹ بیٹسمین ہیں۔
اس کے علاوہ ایلسٹر کُک نے رکی پونٹنگ، کمار سنگاکارا اور جیک کیلس کو پانچ بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل کیا۔ ان کا کہنا تھا یہ وہ بیٹسمین ہیں جنہیں میں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں فالو کیا۔