Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے کرک ان جف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ موازنہ ایک پلیئر کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ احمد شہزاد کا موازنہ ان کے ابتدائی کیریئر میں ویرات کوہلی کے ساتھ کیا جاتا تھا اور اگر دونوں کھلاڑیوں کے ابتدائی 13 ٹیسٹ کے اعدادوشمار بھی دیکھیں تو احمد شہزاد کا ویرات کوہلی سے بہتر ریکارڈ ہے۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ جانے بغیر دو مختلف کھلاڑیوں کا آپس میں موازنہ کرنا شروع کر دیتے ہیں، پلیئر کو بنانے کے لیے کوچ، کپتان اور کرکٹ بورڈ کا اہم کردار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا دس سال کا تجربہ ہے، کئی کپتانوں کی قیادت میں کھیلا اور خود بھی کپتانی کی، اگر کسی کھلاڑی پر اعتماد نہیں کیا جائے گا اور اسے ٹیم سے بار بار ڈراپ کیا جاتا رہے گا تو کھلاڑی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے اپنے لیے کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، ویرات کوہلی، روہت شرما، کین ولیمسن اور جو روٹ جیسے کھلاڑی بہت خوش قسمت بھی رہے، ویرات کوہلی کئی مرتبہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ وہ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے تھے لیکن دھونی نے انھیں سپورٹ کیا، اسی طرح روہت شرما کو بھی کپتان کی جانب سے بہت سپورٹ ملی اور آج دونوں کھلاڑی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں۔