Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ سعید انور کے بعد پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے سے زیادہ باصلاحیت اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان ہیں۔ شرجیل خان نے پابندی ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل فائیو میں واپسی کی لیکن غیرمعمولی کارکردگی پیش نہ کر سکے لیکن پھر بھی وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
کئی کرکٹرز نے شرجیل خان کی ممکنہ واپسی پر تنقید کی ہے لیکن محمد یوسف ان کی سپورٹ میں بول چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ شرجیل خان اس وقت پاکستان کا سب سے بہترین بیٹنگ ٹیلنٹ ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم میں بابر اعظم، اظہر علی اور حارث سہیل جیسے بہترین بیٹسمین شامل ہیں، اگر شرجیل خان بھی ٹیم میں واپسی کر لیتے ہیں تو یہ پاکستان ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا کیونکہ وہ بہت خطرناک بیٹسمین ہے۔
انہوں نے کہا شرجیل خان کی فٹنس ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، اگر وہ اپنی فٹنس پر کام کریں اور وزن کم کر لیں تو قومی ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔