Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے کامیاب اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا پلان مرتب کر لیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ میں نے اپنا کیریئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے شروع کیا اور اگلے سال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑنے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے تا کہ نوجوان بیٹسمین کے لیے جگہ بن سکے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہی کیریئر کی ابتداء میں آپ کو آگے جانے کا راستہ فراہم کرتی ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے ورلڈکپ 2023 کو اپنا اصل ہدف قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت مکمل فٹ ہوں مگر آگے جا کر ہی پتا چل سکتا ہے کہ میں ایونٹ کے لیے کتنا فٹ ہوں۔
ڈیوڈ وارنر ورلڈکپ 2019 میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے تھے اور ایونٹ کے دوسرے بہترین بیٹسمین تھے۔