کیریبین پریمیر لیگ کی ٹیم جمیکا تلاواز نے کرس گیل کو ریلیز کر دیا تھا جس کے بعد ایک ویڈیو میں انہوں نے فرنچائز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کرس گیل نے سابق ساتھی کرکٹر اور جمیکا تلاواز کے اسسٹنٹ کوچ رام نریش سروان کو اس سب کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ جمیکا تلاواز نے کرس گیل کے تمام الزامات مسترد کر دیئے تھے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر رکی اسکرٹ کا کہنا ہے کہ کرس گیل سی پی ایل کی بدنامی کا باعث بنے ہیں اور کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کسی صورت ایسا نہیں کر سکتا۔ رکی اسکرٹ نے کہا کہ ذاتی لڑائی کو عوامی سطح پر نہیں آنا چاہیے چونکہ سی پی ایل ایک نجی لیگ ہی اس لیے وہ ان پر دباؤ نہیں ڈال سکتے مگر مجھے یقین ہے کہ کرس گیل کی سزا کے بارے میں بات ضرور ہو رہی ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر نے مزید کہا کہ کرس گیل کا کیریئر اب ختم ہو رہا ہے اور بحیثیت صدر میں نہیں چاہتا کہ ان کا کیریئر متنازع طریقے سے اختتام پذیر ہو۔