Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی کے بعد بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پی سی بی نے اعلان کیا کہ 21-2020 کے لیے بابر اعظم ون ڈے ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔ اس سے پہلے پی سی بی کی پالیسی تھی کہ سیریز ٹو سیریز کپتان کا اعلان کیا جاتا تھا۔
پاکستان نے کافی عرصے سے ون ڈے سیریز نہیں کھیلی اس لیے نہ ہی سرفراز احمد کو ہٹانے کا اعلان کیا گیا تھا اور نہ ہی نیا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں سرفراز احمد کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی کر دی گئی ہے مگر وہ پاکستان ٹیم کے مستقبل کی پلاننگ کا حصہ ہیں۔
ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو بی کیٹیگری میں اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ وہ مستقبل کے حوالے سے ہماری منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 12 ماہ میں ہمیں بہت مشکل کرکٹ کھیلنی ہے جہاں سرفراز کے تجربے اور علم کی ضرورت ہو گی۔