Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فواد عالم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا مگر انھیں پلئینگ الیون میں موقع نہیں دیا گیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف اعلان کی گئی ٹیم میں بھی فواد عالم کا نام شامل تھا مگر انھیں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ملا۔
فواد عالم کو ٹیم میں شامل کر کے نہ کھیلانے پر ہیڈکوچ مصباح الحق اور کپتان اظہر علی پر تنقید بھی ہوئی مگر دونوں کا یہی مؤقف رہا کہ فواد عالم کو ضرور موقع دیا جائے گا مگر یوں لگتا ہے کہ وہ مستقبل کی پلاننگ کا حصہ نہیں ہیں۔
پی سی بی نے 21-2020 کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے مگر مڈل آرڈر بیٹسمین کو ان 18 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں دی گئی۔ پی سی بی کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے قومی ٹیم میں جگہ بنانے یا بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پر دستک دینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پی سی بی ان کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں آمدن کو بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔