Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سال دسمبر میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔ سیریز سے زیادہ منافع کمانے کے لیے کچھ دن قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اضافی ٹیسٹ میچ کی تجویز دی گئی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز میں پانچواں ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز قابل عمل نہ ہونے کا امکان ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے خلاف ایک اضافی ٹیسٹ میچ کے بجائے دو ون ڈے میچز کھیلنے پر رضامند ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر آسٹریلیا اور بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سیریز ملتوی بھی کی جا سکتی ہے۔
دونوں کرکٹ بورڈز کو پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اس لیے آسٹریلوی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے رواں سال ہونے والی ٹیسٹ سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے۔