Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013 میں کامیابی کے بعد اب تک کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیتا۔ گزشتہ چار-پانچ برسوں میں مسلسل ناک آؤٹ میچز ہارنے کے باوجود روہت شرما بھارت کو آئندہ ورلڈکپ میں کامیابی دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں کامیابی حاصل آسان نہیں ہوتا، دنیا کے بہترین ٹیموں سے ورلڈکپ میں مقابلہ کرنا ہوتا ہے اور بڑے ایونٹس میں اضافی دباؤ بھی ہوتا ہے لیکن ورلڈکپ جیتنے سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ایونٹس میں بھارتی ٹیم کو کامیابی دلانا چاہتا ہوں، آئندہ تین سال میں دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 50 اوورز کا ورلڈکپ ہے، کم از کم 2 ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یاد رہے 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2023 کا ورلڈکپ بھارت میں ہی کھیلا جائے گا۔