Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی کارکردگی کو سراہا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ جس طرح ویرات کوہلی مسلسل پرفارم کر رہے ہیں اپنے کیریئر کے اختتام تک سینکڑوں ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔
ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے موازنے پر ان کا کہنا تھا کہ ویرات کولی موجودہ دور کے بہترین بیٹسمین ہے لیکن ان کا سچن ٹنڈولکر کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا، دونوں کھلاڑی جارح مزاج ہیں لیکن کھیلنے کا انداز مختلف ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں سچن ٹنڈولکر پر جملے کستا تھا تو وہ زیادہ فوکس ہو کر مجھے اپنے بلے سے مات دیتے تھے لیکن اگر میں ویرات کوہلی پر جملے کسوں تو وہ غصے میں اٹیک کرنے کی کوشش کرتے اور وہاں مجھے انہیں آوٹ کرنے کا موقع ملتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ دور میں ویرات کوہلی بولرز کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہیں اور تکنیکی اعتبار سے ان جیسا بیٹسمین ابھی کوئی نہیں ہے۔