Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لاڑکانہ کا دورہ کیا اور پولیس شہداء کے خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش شاہد آفریدی کے ہمراہ تھے۔ شاہد آفریدی نے پولیس شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلیوٹ کیا۔
انہوں نے پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج کی طرح ہمارے پولیس کے جوانوں نے بھی ملک و قوم کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ پولیس کو بھی فوج کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں۔
سابق کپتان نے بتایا کہ جب سے کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہے میں گھر سے باہر ہوں، سندھ اور بلوچستان میں امدادی سامان تقسیم کر چکے ہیں، ابھی پنجاب اور کشمیر جانا ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہو گی تو اس کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن بھرپور تعاون کرے گی۔