Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 21-2020 سیزن کے لیے 18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یکم جولائی سے نافذالعمل ہونے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں نسیم شاہ اور افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے۔
پی سی بی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئی ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری تشکیل دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم، اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
بی کیٹیگری میں عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، محمد عباس، یاسر شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان اور شان مسعود کو جگہ ملی۔ افتخار احمد، فخر زمان، امام الحق، نسیم شاہ، عماد وسیم اور عثمان شنواری سی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں حارث رؤف، محمد حسنین اور حیدر علی شامل ہیں۔ دوسری جانب حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تاہم تینوں کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔