Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق اسپنر ندیم خان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا ہے۔ ندیم خان نے بطور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تقرری کے بعد نیشنل سلیکشن کمٹی کے کوآرڈینیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق خالی ہونے والے عہدے کے لیے ندیم خان کے متبادل کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے عہدے کے لیے 16 امیدواروں نے درخواست جمع کروائی تھی۔ چیئرمین کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم، رکن کرکٹ کمیٹی وسیم اکرم، سابق ڈائریکٹر پرفارمنس اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ڈیوڈ پاسنز اور چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے تمام امیدواروں کا انٹرویو کیا۔
ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کے بعد پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا نیا عہدہ تخلیق کیا تھا۔ مدثر نذر اور ہارون رشید کی مدت ملازمت 31 مئی کو مکمل ہو جائے گی۔