پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی گزشتہ کچھ عرصے سے انجری مسائل کا شکار ہیں۔ حسن علی پہلے کمر کی تکیلف کا شکار ہوئے اور اس کے بعد ان کی پسلیوں میں فریکچر ہو گیا تھا۔ انہوں نے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں حصہ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی دوبارہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور حسن علی کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کے لیے غیرملکی ڈاکٹروں سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے پی سی بی نے 21-2020 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں حسن علی کا نام شامل نہیں ہے۔ چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حسن علی انجری کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکے اس لیے یہ فیصلہ کرنا پڑا لیکن وہ ہماری پلاننگ کا حصہ ہیں۔