Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا ہے کہ دورہ انگلینڈ پر ٹیسٹ سیریز کے بجائے چھ یا سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیل لی جائے۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ میں چھ ماہ تک ٹیسٹ کرکٹ کے انعقاد کے حق میں نہیں ہوں، اگلا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے اس لیے ٹیسٹ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہونی چاہیے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی میچ ایک دن میں ختم ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انعقاد سے دونوں بورڈز کو اچھا مالی فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔ سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ورلڈکپ کی تیاری میں مدد بھی ملے گی۔
راشد لطیف نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد ہو گا بھی یا نہیں کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام حکومتیں نئی پالیسیاں مرتب کریں گی اس لیے یہ مشکل فیصلہ ہو گا۔