Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلیں گے تو کھلاڑیوں کو تماشائیوں کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ جوفرا آرچر کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنا بہت مشکل ہو گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹ کو اسی طرح شروع ہونا چاہیے کیونکہ اسٹیڈیم میں آنے والے ہر تماشائی کا ٹیسٹ کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تماشائی کا شمار ان چیزوں میں ہوتا ہے جس کا احساس ہمیں اس وقت تک نہیں ہوتا ہے جب تک وہ وہاں موجود نہ ہوں، آپ تماشائیوں کو ہم سے دور لے جائیں پھر ہمیں احساس ہو جائے گا کہ سپورٹرز ہمارے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔
جوفرا آرچر نے مزید کہا کہ خالی اسٹیڈیم میں کھیلنے کی عادت اپنانے میں کچھ وقت لگے گا اس لیے میرا خیال ہے کہ اسٹیڈٰیم میں اچھا ماحول بنانے کے لیے میوزک کا استعمال کیا جائے جس میں کراؤڈ کی تالیوں اور شور کی آواز شامل ہو۔