Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر اش سوڈھی نے دور حاضر کی کرکٹ کے پانچ بہترین بیٹسمینوں کا انتخاب کیا ہے جن کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اش سوڈھی کے مطابق جن پانچ بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے ان میں پاکستان کے بابر اعظم سب سے اوپر ہیں۔
اش سوڈھی نے دوسرے نمبر پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور پانچویں نمبر پر انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کو رکھا۔
اش سوڈھی نے بابر اعظم کو پہلے نمبر پر رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے بابر اعظم کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے ان کے خلاف متحدہ عرب امارات کے گرم موسم میں کھیلا ہے اور وہ بہت بہترین انداز سے بیٹنگ کرتے تھے۔