Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے میرٹ کو اپنی اولین ترجیح قرار دے دیا۔ ندیم خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے جدید ٹریکنگ سسٹم بنایا جائے گا، ہائی پرفارمنس کے لیے بہترین کوچز کو تعینات کیا جائے گا اور انٹرنیشل طرز کے کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار کوچز رکھنے کی ضرورت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ملکی کوچز کے ساتھ غیرملکی کوچز کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے، کوشش ہو گی کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور میرٹ ہی اولین ترجیع ہو گی۔ ندیم خان نے واضح کیا کہ جو ایمانداری سے کام کرے گا وہی ان کے ساتھ چل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ جلد شروع کریں گے تا کہ پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا، کوشش کروں گا نئے خیالات پر کام کروں۔ سابق کرکٹر کے مطابق آج کے کرکٹرز اسکلز میں ماضی کے کھلاڑیوں سے اچھے ہیں مگر کرکٹ کی سمجھ بوجھ کم ہے، کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تیار کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ ہر طرح کی کنڈیشن کو سمجھ سکیں۔