Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیر لیگ کو اپنے ملک کی بگ بیش لیگ سے بہتر قرار دے دیا ہے۔ شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں کوالٹی کرکٹ کھیلی جاتی ہے، ان دونوں لیگز کے منتظمین اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کرکٹ بہت جاندار ہو۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ اور فینز کے لحاظ سے بھی یہ دونوں لیگز بہت کام کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل بگ بیش لیگ سے زیادہ کامیاب ہیں۔ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے ان چیزوں میں بگ بیش لیگ دونوں کرکٹ لیگز سے تھوڑا پیچھے ہے۔
یاد رہے کہ شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ میں اس سال بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ کچھ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شین واٹسن آئندہ سال بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے اور شاید آئندہ سیزن ان کا آخری سیزن ہو۔