Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو 21-2020 سیزن کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے مگر یہ سیزن ان کے لیے کسی صورت بھی آسان ثابت نہیں ہو گا۔ دو بڑے ایونٹس کے ساتھ پاکستان کو اس عرصے میں مشکل سیریز کھیلنا ہیں۔ پاکستان کو انگلینڈ میں تین ٹیسٹ کے علاوہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔
رواں سال ستمبر میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے۔ ایشیاء کپ کے بعد ساؤتھ افریقہ کا مشکل دورہ ہو گا جہاں پاکستان کے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ منعقد ہونا ہے جو بابر اعظم کا بحیثیت کپتان پہلا آئی سی سی ایونٹ ہو گا۔
نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے بعد شاہینوں کو نومبر-دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں دو ٹیسٹ میچوں کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ جنوری 2021 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز شیڈول ہے جبکہ اپریل 2021 میں پاکستان کو زمبابوے کا دورہ کرنا ہے۔