Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

‏پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں بہت کچھ بدل جائے گا، کھیلوں کی دنیا میں بھی بہت تبدلی آئے گی لیکن کیا تبدیلیاں ہوں گی؟ اس سے پہلے توجہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے پر ہونی چاہیے۔
اظہر علی نے کہا کہ ہمیشہ روایتی چیزوں کے حق میں رہا ہوں لیکن کھیل کی بحالی کے لیے کچھ بدلنا پڑے تو اس میں حرج نہیں اس سے کھیل کے حسن پر فرق تو پڑے گا لیکن آگے پڑھنا بھی ضروری ہے۔
فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بڑی محنت کے بعد وکٹ حاصل کرنے کی خوشی منانا فطری ہے، جشن منانے پر پابندی ہو گی تو خوشی کا اظہار نہیں کر پائِیں گے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ کرکٹ سے جشن منانے کے روایتی انداز کو بدلنا اچھا نہیں لگے گا لیکن مجبوری میں وقتی طور پر ایسے ترک کیا جا سکتا ہے۔