Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2015 میں ڈرا ہونے والے ٹیسٹ میچ کو اپنے کیریئر کا سب سے یادگار ٹیسٹ میچ قرار دیا ہے۔ تمیم اقبال نے اس میچ میں 206 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
تمیم اقبال نے فاف ڈوپلیسی کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میرے کیریئر کا سب سے بہترین میچ تھا۔
تمیم اقبال نے کہا کہ اس میچ میں پاکستان کو تقریباً 300 رنز کی برتری حاصل تھی، مشفیق الرحیم انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد عمرالقیس نے میرے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس میچ میں ہم نے 312 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی تھی، آج بھی دوسری اننگز میں یہ سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے اور ہم دونوں کی شاندار اننگز کے باعث بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔