Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وکٹوں کے پیچھے وہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتے تھے۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ جب بھی سچن ٹنڈولکر بیٹنگ کرنے کے لیے آتے تھے تو ان کو دیکھ کر بہت انجوائے کرتا تھا اور میرے دل کرتا تھا کہ وہ آؤٹ نہ ہوں۔
انہوں نے کہا مجھے برائن لارا اور رکی پونٹنگ جیسے کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی بہت جلدی ہوتی تھی لیکن سچن ٹنڈولکر کا رویہ سب کھلاڑیوں سے مختلف ہوتا تھا، اگر وکٹ کیپر یا بولر ان پر جملے کستے (سلیجنگ) تھے تو وہ جواب دینے کے بجائے صرف مسکرا دیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے کرکٹرز سلیجنگ کا بھرپور جواب دیتے تھے لیکن سچن ٹنڈولکر اور اظہرالدین کبھی جواب نہیں دیتے تھے، میرے خیال میں سچن ٹنڈولکر حریف کھلاڑیوں کی سب سے زیادہ عزت کرنے والے کھلاڑی تھے۔