Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دس سال پہلے 14 مئی 2010 کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل کھیلا گیا تھا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 192 رنز کا ہدف دیا تھا اور اس میچ کا اختتام ڈرامائی انداز میں ہوا تھا۔ آسٹریلیا کو آخری اوور میں فتح کے لیے 18 رنز درکار تھے، مائیکل ہسی نے سعید اجمل کو 3 چھکے اور ایک چوکا لگا کر کینگروز کو کامیابی دلائی تھی۔
مائیکل ہسی نے کرِک اِن جِف کو دیئے گئے انٹرویو میں اس میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی اس میچ کو یاد کر کے بہت اچھا لگتا ہے لیکن اس دن جو بھی ہوا اگر میں ایمانداری سے بتاؤں تو مجھے ابھی تک یقین نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ سعید اجمل میرے لیے بہت مشکل بولر تھے، مجھے ان کا سامنا کرنا پسند نہیں تھا کیونکہ وہ مجھے کئی دفعہ آؤٹ کر چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ ختم ہونے سے تین اوورز پہلے میں امید ہار چکا تھا لیکن آخری اوور میں مجھے لیگ سائیڈ پر چھوٹی باؤنڈری اور تیز ہوا کا فائدہ ہوا۔