Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2017 میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیریبین سرزمین پر کھیلی گئی جس میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 304 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن آخری روز کے کھیل کے اوورز بھی ختم ہوتے جا رہے تھے۔
اس یادگار ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق نے آخری اوور سے پہلے اوور میں گیند یاسر شاہ کو تھمائی، شینن گیبریئل نے یاسر شاہ کے خلاف بڑی شاٹ لگانے کی کوشش کی لیکن وہ بولڈ ہو گئے اور پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی۔ اس وقت کمینٹری باکس میں موجود فذیر محمد نے بولا تھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ اور اس کے بعد انہیں کافی پذیرائی ملی۔
فذیر محمد نے کرِک اِن جِف کو دیئے گئے انٹرویو میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی دیر پہلے میں اپنی اہلیہ سے یہی کہہ رہا تھا کہ مجھے شینن گیبریئل کی اس شاٹ کی وجہ سے بہت شہرت ملی۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ شینن گیبریئل نے وہ شاٹ نہ کھیلی ہوتی تو ویسٹ انڈیز سیریز ڈرا کر لیتا اور گیبریئل خود سے بھی سوال کرتے ہوں گے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔