Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کرکٹ نے 21-2020 کے لیے بیس کھلاڑیوں کو سینٹرل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کائل جیمسن، اعجاز پٹیل اور ڈیون کونوے پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سلیکشن مینجر گیون لارسن نے کہا ہے کہ جیسمن، اعجاز اور کونوے کو سینٹرل کنٹریکٹ دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی کیونکہ پچھلے 12 ماہ میں ان تینوں نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔
گیون لارسن نے کہا کہ بھارت کے خلاف کائل جیمسن کی کارکردگی بہت شاندار رہی، ابھی اس کی عمر صرف 25 سال ہے اور اس کا مستقبل بہت روشن ہے۔ اعجاز پٹیل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایشیاء کی کنڈیشنز میں انہوں نے بہت اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے ان میں کین ولیمسن، ٹام بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرانڈہوم، لوکی فیرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینٹری، ٹام لیتھم، ہینری نکولس، جمی نیشم، مچل سینٹنر، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر، نیل ویگنر، بی جے واٹلنگ اور وِل ینگ بھی شامل ہیں۔