Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس بدھ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے خصوصی درخواست پر کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی تعیناتی اور اس کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے قواعد و ضوابط تیار کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈیپارٹمنٹس کی شرکت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی کو قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست، ویمنز کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ 21-2020 میں ڈیپارٹمنٹس کی شرکت کے حوالے سے کام جاری ہے جس پر کمیٹی جلد اپنی سفارشات تیار کر کے انتظامیہ کو بھجوا دے گی۔ انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست پر اطمینان کا اظہار کیا۔