Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ایک سال کے لیے 18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان 18 کھلاڑیوں میں حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر شامل نہیں ہیں جبکہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگری بنائی گئی ہے جس میں محمد حسنین، حارث رؤف اور حیدر علی کو رکھا گیا ہے۔
رمیز راجہ نے پی سی بی کی جانب سے دیئے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں بی کیٹیگری کو دیکھ رہا تھا جس کے 9 میں سے 6 کھلاڑی صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس فارمیٹ میں ہماری ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہماری ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے لیکن ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی جو کہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلاڑیوں کو زیادہ مراعات دینے کا مطالبہ بھی کیا۔