Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے دنیا بھر کی لیگ میں بیٹسمینوں کا جینا مشکل کیا ہوا ہے اور وہ دنیا میں ہونے والی کئی لیگز کھیل چکے ہیں۔ راشد خان 211 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 296 بیٹسمینوں کا شکار کر چکے ہیں مگر کچھ بیٹسمین ایسے بھی ہیں جنہیں بولنگ کرنے میں راشد خان کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
اپنے ایک آن لائن انٹرویو میں راشد خان نے کہا کہ کرس گیل، آندرے رسل اور ہاردک پانڈیا کو بولنگ کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہے اور ان بیٹسمیوں نے ہمیشہ مجھے دباؤ میں رکھا ہے۔
راشد خان کے مطابق آندرے رسل اور کرس گیل سے صرف آئی پی ایل ہی نہیں بلکہ دیگر لیگز میں بھی سامنا ہوا، وہاں بھی دونوں بیٹسمینوں کو بولنگ کروانے میں مشکل ہوئی۔