Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے آئی سی سی ایونٹس کے بجائے باہمی سیریز سے کرکٹ شروع کرنے اور اسے ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ ورلڈ ایونٹس پر زیادہ توجہ نہیں ہونی چاہیے، ابھی ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ پھر سے شروع ہونے کا انتظار کرنا چاہیے اور پھر اس کے بعد باہمی سیریز کے ساتھ کرکٹ کا آغاز کرنا چاہیے۔
روی شاستری نے کہا کہ اگر بھارت کو ورلڈکپ یا باہمی سیریز میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو ظاہر ہے اس وقت باہمی سیریز کا انتخاب کیا جائے گا کیونکہ اس میں بہت سارے گراؤنڈز کی ضرورت نہیں ہو گی اور نہ ہی بہت سارے لوگوں کو ایک ملک میں جمع کرنا پڑے گا۔
آئی سی سی ایونٹ کے بجائے باہمی سیریز کی بات کرنے والے روی شاستری آئی پی ایل کو بھی سپورٹ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ہماری سب سے پہلی ترجیح آئی پی ایل ہو سکتی ہے۔