Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے ویرات کوہلی کو دور حاضر کی کرکٹ کا سب سے بہترین بیٹسمین قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں کیون پیٹرسن نے چار بہترین بیٹسمینوں کا انتخاب کیا جس میں ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ، جو روٹ اور کین ولیمسن شامل ہیں۔
انہوں نے نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کے موازنے پر بھی بات کی۔ کیون پیٹرسن سے سوال ہوا کہ کیا ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کی 100 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اس کا دارومدار ویرات کوہلی پر ہے کہ وہ کتنا عرصہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور وہ کتنے فٹ ہیں۔
سابق انگلش بیٹسمین کے مطابق سچن ٹنڈولکر اس لیے زیادہ کھیل گئے کیونکہ ان کے دور میں نہ زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تھی اور نہ ہی آئی پی ایل تھی مگر ویرات کوہلی ان دونوں میں مسلسل شرکت کر رہے ہیں۔