رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے مگر کورونا وائرس کے باعث میگا ایونٹ پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی بورڈ ممبرز کا اجلاس 28 مئی کو ہو رہا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو 2022 تک ملتوی کرنے کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔ آئی سی سی کے اجلاس میں تین آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ پہلا آپشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق کراؤڈ کے ساتھ کروانا، دوسرا آپسن بغیر کراؤڈ کے ایونٹ کا انعقاد جبکہ تیسرا آپشن ایونٹ کو 2022 تک ملتوی کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر 14 روز تک ٹیموں کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد ورلڈکپ کروانے کا فیصلہ ہوا تو اس پر بہت اضافی اخراجات آئیں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے بعد کرکٹ کے قوانین، گیند کو تھوک اور پسینے سے چمکانے کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔