Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹرز عرفان پٹھان اور سریش رائنا نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کرتے ہوئے فینز کے سوالوں کے جواب دیئے۔ عرفان پٹھان نے 2003 کے دورہ پاکستان کا دلچسپ قصہ بھی بتایا۔ عرفان پٹھان نے 2003 میں انڈر-19 ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔
عرفان پٹھان نے بتایا کہ میں 2003 میں پاکستان کا دورہ نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ ممبئی کے خلاف رانجی ٹرافی کا میچ کھیلنے میں میری زیادہ دلچسپی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اس وقت کے سلیکٹر سے بھی بات کی کہ میں پاکستان کا دورہ نہیں کرنا چاہتا اور رانجی ٹرافی کا میچ کھیلنا چاہتا ہوں مگر سلیکٹرز نے مجھے کہا کہ بھارت 14 سال میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہا ہے اور مجھے ٹور پر بھیج دیا گیا۔
عرفان پٹھان نے کہا کہ میں پاکستان جانے پر بالکل بھی خوش نہیں تھا لیکن میں نہیں جانتا تھا کہ یہی میرے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ہو گا۔
سریش رائنا نے ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مجھے اب بھی لاہور کا وہ میچ یاد ہے جہاں آپ نے بنگلہ دیش کیخلاف دو ہیٹ ٹرک کیساتھ نو وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس کے بعد سب عرفان پٹھان کی بات کرنے لگے تھے۔