Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس وقت دنیا کا سب سے طاقتور اور امیرترین کرکٹ بورڈ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ 10 سال میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ان کا ڈومیسٹک اسٹرکچر بھی بہت مضبوط ہو چکا ہے جس وجہ سے باصلاحیت بھارتی کرکٹر سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان کے لیجنڈری سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں زیادہ نیا ٹیلنٹ کیوں سامنے نہیں آ رہا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں جس نے بھی ذمہ داری سنبھالی اس نے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے بجائے محدود مدت کیلئے اہداف سیٹ کیے اور گزشتہ 30 سال سے ایسے ہی چلتا آ رہا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا ماضی کے چیئرمینز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر زیادہ توجہ نہیں دی اس وجہ سے لوکل ٹیلنٹ بہت ضائع ہوا، پاکستان میں بیٹنگ اور بولنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن صرف بہتر اسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھر کر سامنے نہیں آ سکا۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ اب فرسٹ کلاس کرکٹ کا اسٹرکچر تبدیل کیا گیا ہے لیکن بہتر نتائج آنے میں چار سے پانچ سال لگیں گے۔