Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ پہلے دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ کیا کرتے تھے لیکن دوسری ٹیموں کے کرکٹرز نے بھی دو ورلڈ کلاس بیٹسمینوں کا موازنہ شروع کر دیا ہے۔ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کے اسپنر اش سوڈھی نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر بیٹسمین کے طور پر ریٹ کیا تھا۔
انگلینڈ کے عادل رشید نے بھی محدود اوورز کی کرکٹ میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے زیادہ بہتر بیٹسمین قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عادل رشید نے کہا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں سے بہتر بیٹسمین منتخب کرنا ایک مشکل فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر دونوں بیٹسمینوں میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو میں بابر اعظم کا انتخاب کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بابراعظم شاندار فارم میں ہیں اور تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں مگر ویرات کوہلی اور بابر اعظم دونوں ہی ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں۔