Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے تصدیق کر دی ہے کہ دورہ انگلینڈ کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ویڈیو لنگ کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں پی سی بی کو سیریز کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ ای سی بی نے بہت تفصیلی اور مکمل بریفنگ دی، ہمیں جو بتایا گیا ہے ہم اس سے مطمئن ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ای سی بی چارٹرڈ طیارے کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار ہے جو 5 اگست سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کو پاکستان سے لے کر انگلینڈ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی ٹیموں کو اکٹھے بھیجا جائے گا جس میں 25 سے 28 کھلاڑی شامل ہوں گے کیونکہ الگ سے دوبارہ فلائٹ کا انتظام کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
وسیم خان نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ہونے والے انتظامات کے حوالے سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا، ہم انگلینڈ کے بائیو سیکیورٹی پلان سے مطمئن ہیں۔