Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کرکٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے دورہ سری لنکا کو ممکن بنانے کے لیے کوشش کی جائے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کے دورہ سری لنکا پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کو جولائی میں سری لنکا کے دورے پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے تیار ہو جاتی ہے تو انہیں قرنطیہ کے سخت قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی اور امکان ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے سیریز کا انعقاد ہو جائے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانچی ارون دھومل نے کہا کہ بھارتی ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے تیار ہے لیکن اس کا انحصار حکومت کی سفر کرنے کی پالیسیوں اور لاک ڈاؤن میں نرمی پر ہے جبکہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت ہماری ترجیح ہے۔